مراکش: (دنیا نیوز) مراکش میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی کویت فنڈز برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات ہوئی۔
مراکش میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز پر وزیرخزانہ کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری ہیں، نگران وزیرخزانہ نے کویت فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران مالیاتی شراکت داری کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔