استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کر لیا

Published On 17 October,2023 09:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے دوبارہ رجوع کر لیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دے دی گئی، درخواست میں آئی پی پی کی جانب سے الیکشن کے لیے عقاب کا انتخابی نشان مانگا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے لیا، آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر واپس لیا گیا جس کے بعد آئی پی پی کے لئے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار ہو گئی۔