استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن مکمل، نوٹیفکیشن جاری

Published On 05 October,2023 05:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کے بعد استحکام پاکستان پارٹی انتخابات لڑنے کے لئے اہل ہو گئی، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی جمع کرائی گئی تمام تفصیلات مان لیں، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان کی ایک نئی سیاسی جماعت ہے جو سابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین نے قائم کی ہے۔

پارٹی کے نام کا اعلان 8 جون 2023ء کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران نیوز کانفرنس میں کیا گیا، تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔