سیرت طیبہؐ سے رہنمائی لیکر مسائل کا حل ممکن ہے: جہانگیر ترین

Published On 29 September,2023 12:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سیرت طیبہ سے رہنمائی لے کر ملک و قوم کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

عید میلادالنبیﷺکے موقع پر اپنے ایک پیغام میں جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ تمام انبیاء کے سردار ہیں، آپ ﷺ پوری کائنات میں افضل ترین ہستی ہیں، سیرت طیبہ سے رہنمائی لیکر ملک و قوم کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، پیغمبر اسلامﷺ کی ذات مبارکہ ہی پوری انسانیت کے لئے کامل نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں عدل، تجارت، معیشت سمیت تمام قوانین اور اداروں کی تنظیم نو کی جا سکتی ہے، حضور کریم ﷺ نے دنیا میں سب سے پہلے خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دیئے، نبی پاک ﷺ کی زندگی تمام عالم اسلام کے لئے مکمل ضابطہ اخلاق ہے۔