لاہو: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کینیڈا میں سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے بھارت کینیڈا تناؤ پر رد عمل میں کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارنہ بیانات سے عالمی امن خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے، بھارت اس وقت پوری طرح اپنی بددماغی کے نرغے میں آ چکا ہے، عاقبت نا اندیش مودی سرکار کو سمجھ نہیں آرہی کہ ہٹ دھرمی کا نتیجہ نقص امن کے سوا کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف دوبارہ لندن نوازشریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں: فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا بھارت کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے دنیا سے معافی مانگنی چاہئے، بھارت میں مقیم سکھ برادری کو اس ساری صورتحال سے سبق سیکھنا چاہئے، سکھ برادری کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنے والا بھارت اب اسی سکھ برادری کے خلاف ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا آزادی حاصل کرنا سکھ برادری کا بنیادی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ہندواتوا کا نعرہ لگانے والا بھارت انسانی حقوق کا سبق بھول چکا ہے، مودی سوچ شدت پسند بھارت کا اصل چہرہ ہے جو بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان میں بزدلانہ کارروائیوں کے بعد اب بھارت نے ’شہر‘ یعنی کینیڈا کا رخ کیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس نے کہا بزدل بھارت کو پاک فوج کے ہاتھوں ہر بار کی ہزیمت نے باولا کر دیا ہے، آج بھی بھارت پاک فوج کے ہاتھوں کھائے زخم چاٹ رہا ہے۔