لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عبدالعلیم خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، سراج الحق نے عبدالعلیم خان سے اُن کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) October 11, 2023
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی آمد پر شکریہ ادا کیا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف بھی ہمراہ تھے۔