اسلام آباد: (دنیانیوز) سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فراڈ کیس ہیں ، تمام ثبوت عوام کے سامنے آچکے ہیں۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بات عجوبہ نہیں ، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں، نوازشریف کیخلاف فراڈ کیس ہیں۔
صحافی کے سوال ’’ نوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ اتریں گے یا نور خان ایئر بیس‘‘ پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔
ان کا کہناتھا کہ میاں نواز شریف اسلام آباد میں تھوڑی دیر تک قیام کریں گے ، نواز شریف کا اسلام آباد میں 30منٹ یا ایک گھنٹہ قیام ہوگا۔
واضح رہےکہ نواز شریف کل 4 سال کے بعد وطن واپس آئیں گے جہاں ان کا طیارہ پہلے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا جس کے بعد وہ لاہور پہنچیں گے۔
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر (ن) لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی انعقاد کیا ہے جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔