راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا آر آئی سی کی ایمرجنسی وارڈ میں طبی معائنہ جاری ہے، شیخ رشید کی ای سی جی کی گئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو کچھ دیر کے لئے زیر نگرانی رکھا جائے گا، رپورٹس کے بعد ہی ان کی طبی صورتحال کے بارے میں علم ہو سکے گا۔