وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کر لی

Published On 24 October,2023 02:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پیش نہیں کیا جا سکتا، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔

وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے ان کو آج الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کرلی ہے، وزارت داخلہ اور وفاقی پولیس نے اپنے مؤقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم کو پروڈکشن آرڈرز کے باوجود پیش نہیں کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس آج سماعت کیلئے مقرر ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر رکھے ہیں۔