قصور: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے قصور پولیس نے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی۔
ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن شاہد احمد خان چدھڑ اڈیالہ جیل گئے، چیئرمین پی ٹی آئی قصور کے 5 تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت الہ آباد، کھڈیاں، کوٹ رادھا کشن، سٹی پتوکی اور اے ڈویژن سٹی میں مقدمات درج ہیں۔
ترجمان قصور پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن نے ٹیم کے ہمراہ 5 گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی، چیئرمین پی ٹی آئی کو تحریری سوالنامہ بھی پولیس کی طرف سے دیا گیا۔