لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ واپس لینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج لاہور ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا، اینٹی کرپشن پرویز الٰہی سے تحقیقات کی رپورٹ عدالت پیش کرے گی۔