الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کر دی

Published On 24 October,2023 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرابرہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے درخواست ہے وہ اس سے استفادہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوام الناس 28 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ 25 اکتوبر دی تھی۔