اسلام آباد : (دنیانیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ، پیر سے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آئندہ ہفتے رخصت پر ہوں گے۔
روسٹر میں کہا گیا ہے کہ پیر سے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔
ججز ڈیوٹی روسٹر 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک کے لیے جاری کیا گیا ہے۔