اسلام آباد: (دنیانیوز) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، کونسل اجلاس ججز کیخلاف زیر التواء شکایات پر غور کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر حسین بھٹی ،جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ جوڈیشل کونسل میں اس وقت دو درجن سے زائد شکایات زیر التوا ہیں۔