راولپنڈی: (دنیا نیوز) دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر کے پاک فوج کے 14 جوانوں کو شہید کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گھناؤنے فعل میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو پکڑ کر کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔