صدر عارف علوی کا اپنے منصب پر رہنا ملک اور آئین کیلئے نقصان دہ ہے: جے یو آئی

Published On 04 November,2023 07:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا اپنے منصب پر رہنا ملک اور آئین کے لیے نقصان دہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عارف علوی نے صدر کے منصب کو مذاق بنایا ہوا ہے، تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی کی تحلیل ہو یا انتخابات کی تاریخ صدر کا کردار متنازعہ رہا ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ ہر فتنہ و فساد میں پی ٹی آئی ذہنیت بنیادی کردار ادا کرتی ہے، انتخابات سے قبل صدر علوی کو مستعفی ہوجانا چاہئے، صدر علوی کے جرائم کی بنیاد پر ان کو ایوان صدر کی بجائے اٹک قلعہ میں ہونا چاہئے۔