کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی کے تبادلے سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔
ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق آئی جی سندھ اور ان کی ٹیم جانفشانی اور خلوص نیت کے ساتھ فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہے، آئی جی سندھ ایک پروفیشنل اور قابل اعتماد افسر ہیں۔
وزیرداخلہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ کی پیشہ ورانہ قابلیت کی بدولت کراچی سمیت پورے صوبہ میں امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔