جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 18، 19 نومبر کو طلب کر لیا گیا

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 18، 19 نومبر کو طلب کر لیا گیا

اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلس عمومی کے اراکین شریک ہوں گے، اجلاس کو مولانا فضل الرحمان قطر میں حماس رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے مرکزی ناظم انتخاب رپورٹ پیش کریں گے، اجلاس میں آمدہ انتخابات کے حوالے سے صوبائی جماعتیں اپنی تیاریوں سے آگاہ کریں گی۔

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔