لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔
نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا جاتی امرا میں پرتپاک خیر مقدم کیا، نواز شریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم ترین تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات ہیں، نے کئی برطانوی رہنماؤں کے ساتھ اپنے گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کو بھی یاد کیا۔
— PMLN (@pmln_org) November 16, 2023
ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ برطانوی حکومت غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔
قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے گھروں، سکولوں اور ہسپتالوں پر اسرائیل کے اندھا دھند، 24 گھنٹے زمینی اور فضائی حملوں کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔