غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری، مزید 425 خاندان واپس چلے گئے

Published On 17 November,2023 02:44 am

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق پاکستان سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق مجموعی طور پر طورخم بارڈر کے راستے 2 لاکھ 16 ہزار 83 افراد افغانستان بھیجے گئے ہیں۔

اب تک 18 ہزار 592 خاندان، 60 ہزار 783 مرد، 47 ہزار 728 خواتین اور 1 لاکھ 7 ہزار 572 بچے جا چکے ہیں، مزید 425 خاندان واپس افغانستان بھیجے گئے جس میں 411 مرد، 448 خواتین اور 813 بچے شامل تھے۔