عدالتی سرزنش کے بعد ڈی جی ایس بی سی اے کورٹ آرڈرز پر عملدرآمد کیلئے متحرک

Published On 16 November,2023 10:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عدالتی سرزنش کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کورٹ آرڈرز پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہوگئے۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، سرکلر کے مطابق کسی ٹھوس وجہ کے بغیر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے متعلقہ ڈسٹرکٹ افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: 155 مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ سے یونان جانے کا انکشاف

سرکلر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل افیئرزعدالتی احکامات پرعملدرآمد رپورٹ جمع کرانے میں ناکام ہو گئے، ڈیمولوشن سکواڈ اور متعلقہ ڈسٹرکٹ افسران کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی نہ بنانے کے باعث عملدرآمد رپورٹ جمع نہیں کرائی جا سکی۔

سرکلر کے مطابق عدالتی احکامات پر کارروائی نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔