کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو شاید اتحادی کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم اکیلے ہمارے خلاف الیکشن نہیں لڑ سکتی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے سندھ میں تباہ کاریاں ہوئی تھیں، سندھ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 21 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا تھا، کل تھر کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کا ویلکم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چوروں کو پکڑنے کے لیے برطانیہ سے لوگ نہیں لائیں گے، پیپلز پارٹی کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، نیگلیریا سے بچاؤ سے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں، پانی چوری کے خلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ سہارا نہ ڈھونڈے، اپنے بل بوتے پر سیاست کرے: بلاول بھٹو
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک مافیا واٹر کارپوریشن کے اندر ہے، ہم جب کارروائی کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں قبضہ میئر یزید بن گیا ہے، کوئی کام کرنا چاہتے ہیں دس لوگ ساتھ دیتے ہیں 100 ناراض ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کہا تھا اگر صحیح مردم شماری نہیں ہو گی تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سڑک بلاک کر کے تصویریں آویزاں کر کے مسائل حل نہیں ہوتے، جس چیز سے شہر کے عوام کا فائدہ ہے، ہمیں وہ چیزکرنی چاہئے، عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔