کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خوشحالی و مساوات کے دیئے جلا کر اپنے وطن کو دنیا میں روشنیوں کا مرکز بنائیں گے، یہ تہوار روشنی و خوشی کی علامت اور اندھیروں پر روشنی کا پیغام بھی ہے، پیپلزپارٹی بین المذاہب رواداری و ہم آہنگی اور بھائی چارے و اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔
Read More: https://t.co/hY0H8IDHvx pic.twitter.com/GMNIYgC3YK
— PPP (@MediaCellPPP) November 11, 2023
چیئرمین پی پی نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین میں اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے، شہید بینظیر بھٹو نے زندگی بھر پاکستان کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی، آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کی جنرل سیٹوں پر اقلیتی برادری کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔