بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے خیبر پختونخوا کے دورے کریں گے

Published On 14 November,2023 04:40 pm

پشاور: (دنیا نیوز) انتخابی سرگرمیوں کے سلسلہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 16 نومبر سے خیبرپختونخوا کے دورے کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو 16 نومبر کو ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے، 17 نومبر کو مردان، پشاور میں 18 نومبر کو پیپلزپارٹی کا کنونشن ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام نوشہرہ میں 20، دیر میں 21 اور چترال میں 22 نومبر کو کنونشن شیڈول ہے۔