اسرائیل فلسطین تنازع: مسلم و عرب ممالک تماشا دیکھ رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

Published On 16 November,2023 09:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن مسلم و عرب ممالک تماشا دیکھ رہے ہیں۔

خواتین کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کے پاس تیل، میزائل ٹیکنالوجی ہے لیکن سب خاموش ہیں، 40 دنوں میں آج تک حماس کا مقابلہ نہیں کر سکے، حماس نےان کی ٹیکنالوجی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس مسلسل لڑ رہا ہے، اسرائیل ان مجاہدوں کو شکست نہیں دے سکتا، صرف نہتے بچوں کودہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے، اگرعرب ممالک فیصلہ کرتے کہ ان کا تیل بند کریں تو یہ تنازع ہمیشہ کیلئے ختم ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 19 نومبر کو غزہ مارچ کا اعلان، سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم حکمران اور بادشاہ خوفزدہ ہیں کہ کہیں انہیں ختم نہ کر دیا جائے، امریکا کہیں انہیں نشانہ نہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ہیکل سلیمانی کے کوئی شواہد نہیں ہیں، یہودی اپنے خدا اور نبیوں کے نہیں ہوئے تو اور کسی کے کیسے ہو سکتے ہیں۔