استنبول: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مسلمان حکمران پونے دو ارب عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کریں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استنبول میں الاتحاد العالمی العلماء المسلمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو 35 روز گزر گئے، بچوں اور خواتین کو بے دریغ قتل کیا جا رہا ہے، ہسپتال، سکول محفوظ نہیں، اسرائیلی سفاکیت روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) November 10, 2023
سراج الحق نے کہا کہ او آئی سی ایسے اعلانات کرے جس سے امت مسلمہ کی حوصلہ افزائی ہو، اسلامی سربراہی کانفرنس میں حماس قیادت کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے، رفح کراسنگ کھول کر وہاں فی الفور ایمرجنسی بنیادوں پر ہسپتال تعمیر کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینیوں کی سکیورٹی کا بندوبست کرنا اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے، مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لئے امت ایک ہو جائے۔