سیالکوٹ: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دنیاکی شیطانی قوتیں غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹنے میں مصروف ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لبیک یا فلسطین یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کنونشن لبیک یا فلسطین کے نام سے رکھا گیا، پچیس لاکھ کی آبادی امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، سینکڑوں جہاز مل کر بمباری کرتے ہیں، غزہ میں ہیروشیما سے زیادہ بارود استعمال کیا گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ تمہارے ٹینک اسلحہ کس کام کا ہے، کب امت کے کام آئے گے، یہ انتظار میں ہے کہ غزہ تباہ ہو جائے، ملبے کا ڈھیر بن جائے، متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف کام کرنے کا وقت ہے، فوج کا مقابلہ فوج کرے، اہل فلسطین نے پتھر اٹھا کر ٹینکوں کا مقابلہ کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 7 اکتوبر کو جو آپریشن کیا گیا بتا دیا کہ اسلحہ کے مقابلے میں طاقت ایمان کی ہے، حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان عالم اسلام کا سب سے بڑا ملک ہے، عظیم حیثیت کے باوجود حکومت نے وہ نہیں کیا جس کی توقع فلسطین کر رہے ہیں، ان ماؤں کی گود میں شیرخوار بچے شہید ہو گئے، بچے بغیر کفن دفنائے جا رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ایک ایک مسلمان ملک کو پیغام ہے کہ اللہ کے حکم پر لبیک کہو، عورتوں اور بچوں پر ظلم ہو رہا ہے، غزہ میں لاشوں کے مینار بن جائیں گے تب بولیں گے۔