پشاور: (دنیانیوز) صوبائی محکمہ داخلہ نے 26 نومبر کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ، ٹیسٹ صوبے کے 7 اضلاع میں ہو گا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ٹیسٹ پشاور کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، سوات، ڈی آئی خان اور دیرلوئر میں ہوگا، مجموعی طور پر 46 ہزار 220 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے 11 سنٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کاکہنا ہے کہ سائبر سیکورٹی کی غرض سے ایف آئی اے کی مدد حاصل ہوگی، ٹیسٹ کے دوران سنٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی جبکہ 58 فیصد لڑکیاں امیدوار ہونے کی وجہ سے لیڈیز پولیس بھی تعینات ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سنٹرز کے اطراف میں موبائل سروس معطل رہے گی۔