بلاول بھٹو سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن خیبرپختونخوا کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

بلاول بھٹو سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن خیبرپختونخوا کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر نیئربخاری، شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ، مصباح الدین و دیگر بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی وائی او خیبرپختونخوا کے عہدیداران اور کارکنوں نے نوجوانوں کے مسائل سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی وائی او خیبرپختونخوا کے نمائندوں کو نوجوانوں کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری ضیااللہ جان، وجاہت خان، نادر خان، ملک قاسم و دیگر نے ملاقات کی، یاسر خلیل، ملک عدنان، فواد خان، ساجد علی، مدرار خان، ساجد علی، شہزاد اعوان ودیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔