سابق پی ٹی آئی وزراء علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی کی آئی پی پی میں شمولیت

Published On 19 November,2023 05:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان اور سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیا کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا، سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے منظر عام پر آ کر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں عون چودھری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت بھی شریک تھی۔

جہانگیرترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی  نے اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔