سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شواہد پیش

Published On 21 November,2023 10:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران نے شکایت کنندگان کا موقف سنا اور آپس میں مشاورت کی۔

شکایت کنندگان نے تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے رکھے، کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا، جسٹس مظاہر نقوی کو دوسرا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق مسعود کیخلاف شکایت دائر کرنے کا مقصد انکو بدنام کرنا تھا: سپریم جوڈیشل کونسل

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث نے حتمی فیصلے تک کارروائی مکمل ان کیمرا رکھنے کی استدعا کر دی، کونسل نے تمام فریقین کو اجلاس کارروائی پبلک کرنے سے روک دیا۔

تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل (بدھ) دن 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔