کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ : شیخ رشید عدالت پیش، وکلاء کو اگلی سماعت پردلائل دینے کی ہدایت

Published On 22 November,2023 11:16 am

راولپنڈی : (دنیانیوز) کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید مری کی سول عدالت میں پیش ہو گئے۔

شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان اور راجہ ماجد نور کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

مری پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے شیخ رشید کے وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی بھی  ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کیخلاف مری میں رواں برس فروری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ مری میں درج ہے۔