اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس میں مقدمے کا چالان طلب کیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کل عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا اور اڈیالہ جیل سے ہی ان کی آن لائن حاضری لگا دی گئی تھی۔