پشاور (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی کے فوری بعد ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق سابق سپیکر اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے صوابی سے گرفتار کیا، قبل ازیں اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسد قیصر پر گجر خان میڈیکل کالج کے لئے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام تھا۔