کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر تعلیمی بورڈز میں چیئرمین اور دیگر افسروں کی سرچ کمیٹی کے ذریعے تقرریوں کی اجازت طلب کرلی۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بیشتر تعلیمی بورڈزمیں سٹاپ گیپ اریجمنٹ کے تحت افسر کام کر رہے تھے، حکومت سندھ اب مستقل تقرریاں کرنا چاہتی ہے تاکہ اداروں میں بہتری آسکے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے باعث تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔