الیکشن کمیشن کا اجلاس: سیاسی جماعتوں کا انتخابی رولز میں متعدد ترامیم پر اتفاق

Published On 20 November,2023 06:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی رولز میں ترامیم سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بارے میں اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی، اجلاس میں ممبران، سیکرٹری، لاء ونگ اور الیکشن ونگز کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں شیخ رشید، اعظم نذیر تارڑ، قمرزمان کائرہ و دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن رولز میں ترمیم سے متعلق سیاسی جماعتوں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا، سیاسی جماعتوں کی جانب سے متعدد رولز میں ترمیم کی حمایت کر دی گئی۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن رولز میں بعض ترامیم پر اتفاق ہو گیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن رولز میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔