مرکزی جمعیت اہلحدیث کا ن لیگ کیساتھ انتخابی اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ

Published On 19 November,2023 06:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مرکزی جمعیت اہلحدیث نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ساجد میر کی زیر صدارت مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں سینیٹر حافظ عبدالکریم سمیت ملک بھر سے 600 ارکان شوریٰ شریک ہوئے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مجلس شوریٰ نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سیاسی قیادت کو قومی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا۔

پروفیسر ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سیاسی قیادت ایک چھت تلے سرجوڑ کر بیٹھے اور عوامی و ملکی مسائل کا حل نکالے۔