مسلم لیگ ن کا اجلاس، شہباز شریف کی انتخابی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت

مسلم لیگ ن کا اجلاس، شہباز شریف کی انتخابی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت

اجلاس میں رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطاء تارڑ، اویس لغاری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں ن لیگ کے امیدواروں اور الیکٹیبلز کے سروے کروانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز، امیدواروں کیلئے کوآرڈی نیٹر مقرر

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے جاری ہدایات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں شہباز شریف نے بڑی تعداد میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں وصول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کو پنجاب کے امیدواروں کے حتمی ناموں پر جلد مشاورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کو بلوچستان کے امیدواروں کے نام جلد دینے کی ہدایت کی۔