لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی ہمراہ ہیں، نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے، اس کے بعد سابق وزیراعظم مری روانہ ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قائد نوازشریف بیٹی مریم نواز کے ہمراہ مری میں 3 سے 4 روز تک قیام کریں گے، مری میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی خیبر پختونخوا کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ہے، سابق وزیراعظم کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔