سیالکوٹ : (دنیانیوز) رہنما مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ نوازشریف کومٹانےوالے مٹ گئےاور رُل گئے۔
رہنما مسلم لیگ(ن)خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا ایمان تھا میرا قائد واپس آئےگا اللہ نےمجھےسرخروکیا، انشااللہ تعالیٰ8 فروری کوپھروزیراعظم بنےگا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قربانی کی ایک لمبی داستان ہے ، نوازشریف کارکنوں کےلیے روشنی کا میناربنے، اسمبلی میں کہا تھا میرا قائد واپس آئےگا، گری ہوئی سوچ رکھنےوالا چارسال حکمران تھا ، جس نےچارسال حکمرانی کی مشکل وقت میں آج کوئی اس کےساتھ نہیں کھڑا، اسمبلی میں جب تقریرکررہا تھا تواس وقت پی ٹی آئی والےہنس رہےتھے، اللہ تعالیٰ تکبرسےبچائے۔
رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ گزشتہ چارسال ڈویلپمنٹ کا یہ حال تھا کہ کل سیالکوٹ کی سٹریٹ لائٹ چلیں ، 8فروری کوترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے، نوازشریف سیالکوٹ موٹرویزکوپنڈی تک لے کر جائیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ کہتےہیں سڑکیں بنادیں توکیا کردیا؟ جب سڑکیں،رابطے نہیں ہوتے توساری چیزیں تتر بترہوجاتی ہیں، گزشتہ چارسال میں ہمیں محرومیاں دی گئیں ، فروری کومحرومیوں کا ازالہ ہوگا۔