نواز شریف کل سیالکوٹ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Published On 24 November,2023 04:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل سیالکوٹ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

نواز شریف کل صبح 11 بجے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس پہنچیں گے، سابق وزیر اعظم کل چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے خطاب کریں گے۔

نواز شریف دوپہر کو خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف لیگی رہنماؤں سے آئندہ انتخابات اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔