لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف ملک واپس آکر ایک دن بھی جیل چلے جاتے تو ایک ناٹک ہوتا، نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ کیس میں ہائی کورٹ نے مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کو بری کیا، معاملہ اب اپیل میں ہے اور فیصلہ میرٹ پر ہو گا، نگران پنجاب حکومت کا ریلیف کوئی عجوبہ نہیں، پیپلز پارٹی کو اپنی سیاست کرنے کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ کسی کو بھی نہیں لگے گی، وزیر اعظم کے امیدوار نواز شریف، نواز شریف، نواز شریف ہیں، شہباز شریف کو صوبے کے بجائے وفاق میں ہونا چاہیے، نواز شریف نے مینار پاکستان تقریر میں ایک واضح روڈ میپ دے دیا ہے۔