لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بیرونی پریشر کے باعث نظام انصاف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ شیر بلی بن گیا، کہا جا رہا ہے نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو پر سمجھوتہ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، بدقسمتی ہے ناانصافی پر مبنی روایات نے ملک کو کھوکھلا کر دیا۔