اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ’سٹیج شو‘ کے پردے کے پیچھے کی کارروائی خاور مانیکا اینڈ ’معاون ٹیم‘ نے قوم کو سنا دی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے حماد اظہر کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ قوم کو سنائی گئی کارروائی میں نکاح خواں اور سہولت کار گواہ بھی شامل ہیں۔
طلال چودھری نے کہا کہ آپ بل سے کب باہر آ رہے ہیں؟ پردہ گر چکا، اب ’پردے‘ ڈالنا لاحاصل ہے، اس ’دفاع‘ پر شرم آنی چاہئے، ٹویٹ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے کہ شاید ’غیرت‘ کھا کر کہیں روپوش ہوگئے ہیں اور اگر دفاع کرنا ہے تو بل سے باہر آ کر کریں۔