پشاور: (دنیا نیوز) ترجمان ن لیگ اختیارولی خان نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بلاول خود کو مصروف شو کرنے کیلئے پختونخوا میں جلسے کر رہے ہیں۔
اختیارولی نے کہا کہ بلاول پی ڈی ایم حکومت میں شہبازشریف کے قصیدہ خوان رہے ہیں، پی پی پی کو صوبائی سے علاقائی پارٹی بنانے میں بلاول نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، بلاول بھٹو کا شکریہ جنہوں الیکشن سے قبل نوازشریف کو وزیراعظم تسلیم کرلیا ہے۔
ن لیگ کے ترجمان خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بلاول اپنے والد آصف زرداری کو بھی ’اوور ٹیک‘ کرتے رہتے ہیں جو غلط ہے، بلاول صاحب! نوازشریف کو اپنا کام کرنے دیں آپ اپنی سمت ٹھیک کرلیں، خیبرپختونخوا میں ’شغل میلے‘ سے بہتر ہے بلاول سندھ کی خبر لیں، پشاور جلسے میں بلاول بھٹو سٹیج پر چڑھ رہے تھے ان کے قریبی ساتھیوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔
اختیارولی نے مزید کہا کہ وزیراعظم بننے کا شوق ہے تو بلاول بھٹو زرداری کو شہزادوں جیسے اطوار چھوڑنے ہوں گے۔