لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ کے زیرصدارت پنجاب کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز برائے الیکشن 2024 اور ڈویژنل صدور پنجاب کا ویڈیو لنک پر اہم اجلاس ہوا۔
سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ نے کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دئیے، تمام کوآرڈی نیٹرز حضرات کو تمام ڈویژنل، ضلعی تنظیمی عہدیداران اور ونگز کی مشاورت سے یکم دسمبر 2023 تک جنرل الیکشن 2024 کے لیے موزوں امیدواروں کی سفارشات مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے غوروخوض اور فیصلوں کے لئے الیکشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
— PMLN (@pmln_org) November 24, 2023
تمام کوآرڈی نیٹرز کو مزید یہ اہم ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں مقامی سطح پر ہر قسم کے اختلافات کو نمٹا کر الیکشن سیل کو مطلع کریں گے۔