مجھے نہیں لگتا الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے: اسحاق ڈار

Published On 25 October,2023 10:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ الیکشن اگلے مہینے ہو جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، آئین کے مطابق حلقہ بندیاں ہو رہی ہیں اس کے بعد الیکشن ہوں گے، پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہئے، مجھے نہیں پتا الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی بائیکاٹ نہیں کرے گی، پارٹی میں میرے علاوہ کوئی اور بھی وزیرخزانہ ہوسکتا ہے، شہبازشریف نوازشریف کی معاونت کریں گے، میرا مشورہ ہے کہ شہبازشریف وفاق میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کے کیسز کے فیصلوں میں چند ہفتے لگیں گے، وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہیں، سابق چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہئے، پارٹی لیڈرشپ پنجاب سے متعلق وقت پر فیصلہ کرے گی۔
 سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہمارے بیانیے آج بھی اہم ہیں اوررہیں گے، ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو وہ لوگ بھی چھوڑ گئے جو پی ٹی آئی کو بنانے والے تھے، چارٹرآف ڈیموکریسی میرے دل کے بہت قریب ہے۔