اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کی سزا کے خلاف عدالت نے فیصلہ میرٹ پر دیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم تو نیب قانون میں بنیادی اصلاحات لیکر آئے تھے، آئین سے مطابقت رکھنے والا قانون ہم نے بنایا تھا، آج شور مچانے والوں نے اس وقت کہا تھا کہ نیب کالا قانون ہے، چیئرمین پی ٹی آئی مخالفین کو دیوارسے لگاتے رہے۔
سابق وزیر قانون نے کہا کہ مریم نواز، شہبازشریف، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق سمیت سب کوعدالتوں نے میرٹ پر ریلیف دیا، آج نگران حکومت ہے، نیب میں بھی بہتری آئی ہے، نیب کا قانون مشرف نے سیاسی مخالفین کو دیوار میں چننے کے لئے بنایا تھا۔
اعظم نذیرتارڑ نے مزید کہا کہ العزیزیہ کا کیس، شواہد اور دفاع کے لحاظ سے اس کیس سے بھی بہتر ہے۔