190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی، شہزاد اکبر، ضیا المصطفیٰ، فرحت شہزادی، سید ذوالفقار بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے، نیب نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے ہدایت کر دی۔