محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ،توسیعی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ

Published On 06 December,2023 09:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش اور توسیعی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری کاموں کا مشاہدہ کیا، مزار اور مرکزی گنبد کے کام کے آخری مراحل کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے مزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا اور مزار بی بی پاکدامن کے اندرمعیاری لائٹس لگانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے وضو خانے کی جگہ میں مزید توسیع کی ہدایت کی اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری اوقاف کو منصوبے کے کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دیئے جلانے اور چراغاں کے لئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے، زائرین کی سہولت کے لئے مزار کے راستے کو مزید کشادہ کیا جائے، تزئین وآرائش و توسیعی منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام، سالمیت اور امن کے لیے دعا کی، وزیراعلیٰ نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

Advertisement